ملک بھرمیں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں اورملک دشمن عناصرکیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری

ملک بھر میں سی ٹی ڈی کی دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی نے چترال کے علاقے دروش میں خطرناک دہشتگرد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران غلام نامی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق پشاور کے علاقے ڈیری باغ سے ہے۔ دہشتگرد کے قبضے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے گئے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی بنوں میں کارروائی کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ فیصل آباد کا رہائشی ملزم یعقوب پنجاب پولیس کو مطلوب تھاپنجاب حکومت نےملزم کے سرکی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔