بلیک ہاکس نےنیویارک رینجرز کو کانٹےدارمقابلےکےبعد تین کےمقابلے5گولز سےشکست دے دی
امریکن آئس ہاکی میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، ایک میچ کے دوران شکاگو بلیک ہاکس اور نیویارک رینجرز کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا،تیسرے راؤنڈ میں ایک وقت پر دونوں ٹیموں کا سکور تین تین سے برابر تھا، تاہم پاورپلے کے دوران بلیک ہاکس نے مزید دو گول کر لئے جبکہ رینجرز کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔۔بلیک ہاکس کی جانب سے آرٹمی پینارن نے گولز کی ہیٹ ٹرک کی،جبکہ گولچی کورے کرافورڈ نے اکتیس بار گیند کو جال میں جانے سے بچایا، یوں یہ میچ پانچ تین سے شکاگو بلیک ہاکس کے نام رہا