آئندہ24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوائیں
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے، آج سب سے زیادہ سردی پارا چنار اور سکردو میں ہے، جہاں پارہ منفی چھے ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے، استور اور گوپس میں درجہ حرارت منفی چار، دیر، مالم جبہ اور کوئٹہ منفی تین، ژوب، کالام اور راولاکوٹ منفی دو، جبکہ بگروٹ اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے جبکہ میرپور خاص، حیدر آباد اور کراچی ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل دن کے وقت بہاولپور، سکھر اور ساہیوال ڈویژن جبکہ شام اور رات کے وقت لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا