جنوبی بحیرۂ چین میں واقع متنازع جزیروں پرزمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کیے جانے کی اطلاعات پرامریکا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ چین نے ووڈی یایونگزنگ آئی لینڈ پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کیے ہیں،،خبر ایجنسی کے مطابق اس متنازعہ جزیرے پر چین کے علاوہ تائیوان اور ویت نام بھی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں،، ان دونوں ممالک نے بھی میزائلوں کی تنصیب کی تصدیق کی ہے،جبکہ تائیوان کی وزارتِ دفاع کا بھی کہنا ہےکہ یہ میزائل مسافر اور جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،،دوسری جانب چین نے ان اطلاعات کو ’مبالغہ آرائی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے،،چین کا کہنا ہے کہ اس کا سمندر میں مصنوعی جزیرے پر تعمیرات کا مقصد شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرناہے،،لیکن دوسرے ممالک اس کی ان کوششوں کو فوجی مقاصد کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔