ہالی ووڈکی کامیڈی اورایکشن سے بھرپورفلم 'میٹ دی بلیکس'کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہدایتکار ڈیون ٹیلر کی اس فلم کی کہانی ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے جو بیورلے ہلز کے تفریحی مقام پر چھٹیاں گزارنے آتے ہیں،،فلم میں سیاہ فام نوجوان کیرل بلیک مائک ٹائسن کا کردار ادا کررہے ہیں،بیورلے ہلز میں سیر کے لیے آنے والا یہ خاندان پھراسی شہر میں بس جاتا ہے،، اس خاندان کو گورےحقارت کی نظرسے دیکھتے ہیں اور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ وہ ڈرا سہما کراسے بھگانا چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ سیاہ فام کیرل ہمت نہیں ہارتا اور مخالفین سے ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے،فلم میں مائیک اپس، اینڈریو بیچلر اور زولے ہیناؤ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں،فلم یکم اپریل کو امریکی سینیماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی،