فرانس کے ثقافتی فیشن شو میں پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائینر آصفہ ہاشمی نے پاکستانی ملبوسات متعارف کرائے
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) روشنیوں کے شہر پیرس کے مضافات میں واقع مونفرمائی شہر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی رنگارنگ غیر ملکی اور فرانسیسی ثقافتی فیشن شو کا انعقاد ہوا جس میں تقریباًاکتیس ممالک کے آرگنایئزرز نےثقافتی دیدہ زیب لباس پیش کیئے ۔ پاکستان کی طرف سے آصفہ ہاشمی نے نمائیندگی کی یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آصفہ ہاشمی دوہزار آٹھ سے اس فیشن شو میں پاکستانی کلچرو ثقافت اور فرنچ جدت کے ڈیزائین پیش کرتی آرہی ہیں اس بار بھی پاکستان کے خوبصورت رنگارنگ ملبوسات پیش کئے۔ اس پروگرام کو دیکھنے کے لیےدوسری کمیونٹیز کے علاوہ پاکستانیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ پاکستانی سفیر جناب غالب اقبال اپنے عملے کے ہمراہ پاکستانی فیشن ڈیزائینر اور انکی ٹیم کی حو صلہ افزائی کے لیئے بنفسِ نفیس موجود تھے _اس سال مختلف فیشن ڈیزاینرز کی جانب سے سو سے ذائید نیئے دلکش ملبوسات کے ڈیزائین پیش کیئے گیئے رنگ ہی رنگ اور حسن و جمال کے دیدہ زیب نظاروں نے فیشن شو رینک پر ایک سما ں باندھ دیا پاکستانی فیشن ڈیزایئنر آصفہ ہاشمی نے نئی جدت کے ساتھ مشرقی رنگ دے کر اپنے ملبوسات کے مختلف ڈیزایئن پیش کیئے جنکو بہت سراہا گیاآصفہ ہاشمی نے جن ماڈلز کو پیش کیا ان میں ناصرہ خان ، شہلا رضوی ، تسلیم بابر ، فایئضہ شاہ ، آبیرومی راجہ ، شاہ بانو بابری ، ماہ بانو باری ، شاہزیب بابری ، ریحان بابری ،ادیشہ ضیاء ، بابر شاہ ، علی اشفاق ، شیر فیصل ، نسیمہ اونگ ، کلیان اونگ اور آلیس اونگ پیش پیش تھے ۔ اس پروگرام میں فرانس بھر سے آئے ہوئے فیشن ڈیزایئنرز نے اپنے انتہائی خوبصورت ڈیزاین پیش کیئے ۔ پاکستانی ثقافت کے حوالے جو پرگرام پیش کیا گیا شایئقینِ محفل نے اسے بہت سراہا اور آصفہ ہاشمی اور انکی ٹیم کو جی بھر کر داد دی۔
صاحبزادہ عتیق الرحمن