امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بجلی کے کھبمے گرنے سے ٹرانسفارمر بھی گر گیا ، حادثے میں ایک شخص ہلاک

حکام کے مطابق واقعہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس انجلس میں پیش آیا جہاں ایک شخص بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں بجلی کا بڑا ٹرانسفارمر گر گیا ، حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد گاڑیاں تاروں میں پھنس گئیں ، فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ، جنہوں نے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا ، ٹرانسفارمر کو کرین کی مدد سے اٹھایا گیا ،، جبکہ ایک ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا ، لوکل میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد دو سو افراد بجلی سے محروم ہو گئے