ایک دوسال میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنادیں گے، وژن دوہزارپچیس میں تعلیم اورانسانی وسائل کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی ہے : احسن اقبال
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا کی پہلی پچیس معیشتوں میں شامل کرا کر دم لیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ منفی سوچ رکھنے والی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ قوم کو خوداعتمادی کی ضرورت ہے، احسن اقبال نے کہا کہ وژن2025 ملک کی معاشی اورمعاشرتی ترقی کو دیرپا بنیادوں پراستوار رکھنے کا ایک طویل المدتی منصوبہ ہے،اس منصوبے میں تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ے،ہماری پستی کی وجہ تعلیم سے دوری ہے۔