آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جان کیمبل سے الوداعی ملاقات, افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے پراتفاق
امریکی افواج کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی، ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور اس کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جان ایف کیمبل نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی غیر معمولی کامیابیوں کی تعریف کی، امریکی جنرل نے علاقائی استحکام کیلئے پاک افواج کی کاوشوں کا اعتراف کیا، جنرل راحیل شریف نے کمانڈرجان ایف کیمبل کی افغانستان میں امن کی کوششوں کوسراہا، پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل جان ایف کیمبل نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔