جھوٹا میڈیا بیانات کو مختلف انداز میں پیش کر کے بددیانتی کا ظاہرکر رہا ہے۔ امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا میڈیا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جھوٹا میڈیا ان کے بیانات کو مختلف انداز میں پیش کر کے اپنی بدیانتی ظاہر کر رہا ہے، اس سے پہلے اتنخابی مہم کے دوران بھی ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا پر کئی بار چڑھائی کر چکے ہیں، اپنے ہفتہ وار خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا ایگزیکٹِو آرڈر غلط نہیں تھا لیکن وہ عدالتوں کے غلط فیصلوں کی نذر ہو گیا۔ تاہم نیا ایگزیکٹِو آرڈر جلد نافذ العمل ہو گا۔ دوسری جانب فلوریڈا میں امریکی صدر کے قافلے پر نامعلوم چیز سے حملہ کیا گیا تاہم اس میں کسی کے زخمی ہونے یا دیگر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی : تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔