بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سیریزکا شیڈول جاری کردیا گیا۔
سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم کو دوہزار میں ٹیسٹ سٹیٹس ملا تھا۔ بنگلہ دیش کے دورہ سری لنکا کا آغاز دو روزہ پریکٹس میچ سے ہوگا۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ گال میں سات مارچ سے شروع ہوگا۔ ۔بنگال ٹائگرز اپنا سواں یعنی سینچری ٹیسٹ کولمبو میں پندرہ مارچ سے شروع کریں گے۔ پچیس مارچ کو دونوں ٹیموں کے درمیا وے ڈے سیریز کا پہلا میچ جبکہ اٹھائیس اپریل کو دوسرا اور یکم اپریل کو تیسرا ون ڈے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمں دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی چاراپریل اور دوسرا چھ اپریل کو کھیلا جائےگا۔