ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،دہشتگردی ایک خوفناک مسئلہ ہے۔ راجا پرویزاشرف
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا کہ ملک میں فوجی عدالتیں فوری طور پر دوبارہ فعال کی جائیں، فوجی عدالتوں کا قیام ملک میں اشد ضروری ہے، پورے ملک میں یکساں آپریشن ہونا چاہیے، دہشت گردی ایک خوفناک مسئلہ ہے، قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، جن لوگوں پر بڑے بڑے الزامات ہیں وہ عہدوں پر قائم ہیں