مردم شماری کے دوران ملک میں موجود غیر ملکیوں کو بھی الگ سے شمار کیا جائےگا۔ آصف باجوہ
چیف شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، انھوں نے بتایا کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہونے کے باوجود مردم شماری کا آپریشن 15 مارچ سے شروع ہوگا۔ انھوں نے مردم شماری کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر قومی اسمبلی کی نشستوں کا تعین ہوتا ہے.قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی تشکیل بھی آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے، ملازمتوں کا کوٹہ بھی آبادی کی بنیاد پررکھا جاتا ہے۔
آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ چند روز کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، تاہم حکام نے مردم شماری کرنے والے عملے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ چیف شماریات کا کہنا تھا کہ مردم شماری کا مقصد ملک بهر کی تمام آبادی کا شمار کرنا ہے اس میں ملکی و غیرملکی افراد شامل ہیں۔