انسداد دہشتگردی عدالت نے مال روڈ خودکش حملہ کے سہولت کارکو30 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالےکردیا۔
لاہور خودکش دھماکے کے سہولت کا انوار الحق کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم انوار الحق کو تیس روزہ ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا، ملزم انوار الحق نے دہشتگرد کو جائے دھماکا پر پہنچانے کا اعتراف کیا تھا، ویڈیو بیان میں ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ افغان خودکش حملہ آور نصر اللہ کو پشاور سے اپنے ساتھ لایا تھا، خودکش جیکٹ کیلئے ٹرک ڈرائیور کو دو لاکھ روپے دئیے جبکہ دو ہزار دس سے لنڈا بازار میں کام کر رہا تھا۔ ملزم نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کا ٹاسک عمر خالد خراسانی کی جانب سے دیا گیا۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے انوار الحق کے دو بھائیوں خلیل اللہ اور حمید اللہ سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔۔۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔