ایف آئی اے نے سی ایس ایس پیپر لیک ہونےکی تحقیقات شروع کردی۔

Feb 18, 2017 | 14:36

سوشل میڈیا کے زریعے سی ایس ایس کے پرچے آوٹ ہونے کے معاملہ پر ڈی جی ایف آئی اے نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سعدیہ نامی خاتون کے اکاونٹ سے بیس روز قبل ہی دو پرچے آوٹ کیے گئے ۔سی ایس ایس انگریزی کا پرچہ 26 جنوری جبکہ کرنٹ افئیر کا پرچہ31 جنوری کو آوٹ کیا گیا۔ آوٹ ہونے والے پیپر میں تمام سوالات من وعن موجود تھے اس سلسلے میں خاتون نے پیپر حاصل کرنے والے افراد سے چالیس ہزار فی پیپر قیمت وصول کی پیسے ادا کرنے والے افراد کو مکمل سوال دینے کیلئے سوشل میڈیا کے خفیہ اکاونٹ کے زریعے پیپر مہیا کیا گیا۔ واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد عملیش نے شعبہ ایس آئی یو کو انکوائری کا خصو صی ٹاسک دے دیا ہے جو معاملے کی چھان بین کرنے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں