مودی مسلمانوں کو ملازمتیں دیں۔ توبچے پیدا کرنا بند کردیں گے۔ بھارتی وزیر

Feb 18, 2017 | 16:14

اترپردیش کے شہری ترقی اور پارلیمانی امور کے وزیر اعظم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے پاس زیادہ بچے اس لئے ہیں کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا کام نہیں ہے۔اپنے متنازع بیانات اور اپوزیشن پر مشتعل بیان بازیوں کی وجہ سے مشہورآعظم خان الہ آباد میں ایک انتخابی ریلی میں عوام کے کثیراجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی بڑی آبادی بے روزگاری کاشکار ہے اور یہی وجہہ ہے کہ وہ زیادہ بچے پیدا کرتے ہیں۔ اگر بادشاہ مودی مسلمانوں کو ملازمتیں فراہم کرتے ہیں توبچے پیدا کرنا بند کردیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ مسلمانوں کو گھر میں بیٹھانا اچھی بات نہیں ہے، مسلمانوں کے پاس کوئی کام نہیں ہے مگر وہ بچے پیدا کررہے ہیں۔بیان پر ہلکا ردعمل پیش کرتے ہوئے بھارتیہ جنتاپارٹی اسٹیٹ جنرلس کریٹری وجئے بہادر پٹنائک نے آعظم خان سے کہاکہ وزیر آعظم نریندر مودی صرف دوسال سے اقتدار میں ہیں۔

مزیدخبریں