کشمیر کے کاز کو دبانے کے لئے پاکستان میں دہشتگردی کی لہرکوتقویت دی جارہی ہے۔ ملیحہ لودھی
نیویارک سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں ہر حال میں جاری رکھے گا، پاکستان کی سلامتی اور سیکیورٹی اولین ترجیح ہے، دشمن عناصر کی جانب سے کشمیر کے کاز کو دبانے کے لئے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر کو تقویت دی جارہی ہے، لاہور دھماکے کے ذمہ دار افغانستان میں موجود ہیں، پاکستان میں حملہ انہیں کاکام ہے جو ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں، کشمیری اور پاکستانی عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، ان کا کہنٓا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام کی آواز بند نہیں ہو گی بلکہ ہم سفارتی اور دہشت گردی کیخلاف ہر محاذ پر اپنی حد کے اندر لڑیں گے۔