نائجیریا کے ایک بازارمیں 3 خود کش دھماکوں کے نتیجے میں22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیریا کی ریاست بورنوکے شہرمیدوگوری کے مقامی بازارمیں یکے بعد دیگرے تین خودکش دھماکوں سے علاقہ لرز اٹھا۔خودکش دھماکوں کے نتیجے میں بائیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔بورنوریاست کے پولیس چیف کے مطابق یہ حملے بھیڑوالی مچھلی مارکیٹ میں ہوئے جومیدوگوری کے نواح میں واقع ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ خودکش حملے اس وقت کیے گئے جب شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجوؤں کوٹرائل کے لیے سویلین کورٹ میں پیش کیا گیا