وزیراعظم عمران خان ،سعودی ولی عہد کی سپریم رابطہ کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت
وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج رات اسلام آباد میں سپریم رابطہ کونسل کے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔سپریم رابطہ کونسل کا ہر سال ریاض اور اسلام آباد میں اجلاس ہوا کرے گا۔کونسل دونوں ملکوں کے خارجہ ،داخلہ ،خزانہ، دفاع، دفاعی پیداوار اوراطلاعات سمیت اہم وزراء پر مشتمل ہے۔سپریم رابطہ کونسل تشکیل دینے کی تجویز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی تھی۔