سعودی ولی عہد کی آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات
سعودی ولی عہد کی ایوان صدر میں آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات ،فوجی تعاون پربات چیت ہوئی اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا
ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کو نشانِ پاکستان عطاکرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کےآغازسےقبل دونوں ممالک کےقومی ترانےبجائے گئے ، جس کے بعد تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز ہوا، تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا۔
ئقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت چیئرمین سینیٹ ،اسپیکرقومی اسمبلی اورکابینہ ارکان ، تینوں مسلح افواج کےسربراہان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس شریک تھے۔
محمد بن سلمان دورہ پاکستان کی تکمیل پر سہ پہرکےبعدروانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین شاہی مہمان کو الوداع کہیں گے۔