سعودی ولی عہد کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل
سعودی وفود کی واپسی کیلئے نور خان ایئربیس پر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، چار ٹرکوں پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کا سامان نور خان ایئر بیس پہنچا دیاگیا جبکہ سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازایس وی 7391نور خان ایئربیس پہنچ گئی ہیں ، پرواز کو وی وی آئی پی لاؤنج کے سامنے پارک کردیا گیا ہے۔