سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں
کوونٹری ( نماہندہ خصوصی ) ۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔سعودی عرب کے ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ تمام پاکستانیوں کےلئے خوشی اور فرحت کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظھار یورپ و برطانیہ کی نامور سیاسی شخصیت اور مسلم کانفرنس کے راہنما سید ریاض حسین شاہ نے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی اورپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی معاہدوں سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی ۔ سعودی عرب کےساتھ وسیع پیمانے پرسرمایہ کاری کے معاہدوں سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزیدبہتر اور مستحکم ہوں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ ملت اسلامیہ کی مشکلات کے حل کےلئے پیشرفت کا سبب بنے گا۔ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی نئی راہ متعین ہو گی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی اقتصادی ترقی کےلئے تاریخی اقدامات کیے ہیں خادم الحرمین کی پاکستان اوراہل پاکستان سے محبت مثال بن چکی ہے ۔ سعودی عرب حرمین شریفین کی مسلسل خدمت کے حوالے سے مسلمانوں کی عقیدت و محبت کا مرکز ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی محبت ہر طرح سے قابل تحسین ہے ہر آزمائش کے مواقع پر سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان و دیگر اسلامی ممالک کی معاونت کی ہے۔ آج دنیا بھر میں سعودی اور پاکستان کے مضبوط تعلقات ایک مثال بن چکے ہیں اوورسیز پاکستانی دورہ حرمین شریف کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس توقع کا اظھار کرتے ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلیمان مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام کی آزادی کے لیے بھی بینالاقوامی سطح پر کاؤشیں کریں گے اپنے دورہ بھارت میں بھارت سے ظلم قتل و غارت پر بات کریں تاکہ کشمیری بھی آزادی کا سانس لے سکیں عمران خان مسلۂ کشمیر پر سعودی پرنس کو اعتماد میں لیں سید ریاض شاہ نے کہا کہ سعودی شہزادے کے دورہ سے پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور جو ہمارے بھائی سعودی عرب میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں انھیں حوصلہ ملا ہے