نواز شریف کو کوئی خطرناک بیماری نہیں، ڈاکٹر عارف تجمل
لاہور : سابق وزیراعظم کے علاج کیلئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر عارف تجمل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوئی خطرناک بیماری نہیں، علاج کی ضرورت ہے، رپورٹ جیل حکام کو بھجوا دی ہے، پاکستان بالخصوص جناح اسپتال میں ہر قسم کے علاج کی سہولت موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج کےپرنسپل اور جناح ہسپتال لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کیلئے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر عارف تجمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نوازشریف کی پرانی میڈیکل رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جناح اسپتال میں ٹیسٹ اور مریض کی گفتگو کے بعدجیل حکام کو رپورٹ دی، اس رپورٹ کے بعد ہمارے بورڈ کاکام مکمل ہوگیا ہے۔