صدر اور سعودی ولی عہد نے اپنے متعلقہ وفود کے ہمراہ باضابطہ ملاقات بھی کی, صدرنےسعودی ولی عہدکو''نشان پاکستان ''عطاکردیا
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاہے کہ پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کی بدولت وہ 2030 ء تک ایک بڑی معیشت بن جائے گا۔انہوں نے یہ بات آج سہ پہر راولپنڈی میں نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مستقبل پر یقین رکھتا ہے اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مزید کردار ادا کرتا رہے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے معمولی الزامات پر سعودی جیلوں میں قید دو ہزار ایک سو سات پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کے حکم پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سعودی ولی عہد پاکستان میں ایک مقبول شخصیت بن گئے ہیں کیونکہ پوری پاکستانی قوم قیدیوں کو رہا کرنے کے اس ہمدردانہ اقدام پر ان کی شکر گزار ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کا دو روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعدپاکستان سے روانہ ہوئے۔وزیراعظم عمران خان اور اعلیٰ حکام نے سعودی ولی عہد کونورخان ایئربیس پررخصت کیا