سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس آج گردوارہ کرتارپور کادورہ کریں گے
لاہور : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس آج گردوارہ کرتارپور ، شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے اور تعلیمی ادارے میں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، انتونیو گوتریس لاہور میں پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور گردوارہ کرتارپورکادورہ بھی کریں گے ، جہاں سکھ برادری سےملیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد بھی جائیں گے۔ دورے کے دوران یو این سیکریٹری جنرل نجی یونیورسٹی میں ماڈل یونائیٹیڈنیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے اور لاہوریونیورسٹی آف سائنسزمیں طلباوطالبات سےملاقات کے ساتھ خطاب بھی کریں گے۔ گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے انتونیو گوتریس کےاعزاز میں شاہی قلعہ میں خصوصی عشائیے کااہتمام کیا گیا ہے۔