بینکوں کی نامزد شاخوں کو آئندہ پیر سے حج درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت
مذہبی اموراوربین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے تیرہ بینکوں کی نامزدشاخوں کوآئندہ پیر سے سرکاری حج سکیم کے لئے درخواستوں کی وصولی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت نے سٹیٹ بنک کے ڈپٹی گورنرکے نام ایک خط میں بینکوں کوہدایت کی کہ حج درخواستوں کی وصولی کاسلسلہ ہفتہ اوراتوارسمیت اگلے مہینے کی چارتاریخ تک جاری رکھاجائے