ترسیلات زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت قرار
اسلام آباد : موڈیز نے ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت قرار دے دیا اور کہا 2018 میں ترسیلات زروصول کرنیوالےممالک میں پاکستان کا7واں نمبرہے ، ترسیلات زر میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ رپورٹ جاری کی ہے ، جس میں کہا گیا ہے ترسیلات زرمیں اضافہ پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ترسیلات زرمیں رواں مالی سال اوسط4 فیصد ماہانہ اضافہ ہورہا ہے۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ 2018 میں ترسیلات زروصول کرنیوالےممالک میں پاکستان کا7واں نمبرہے ، ترسیلات سےہاؤس ہولڈ ڈپازٹس میں اضافہ ہوا، جو پاکستانی بینکوں کیلئے مثبت ہے، ڈپازٹس میں اضافہ بینکوں کےمنافع اور سیالیت کوبہتربنانےکاباعث بنے گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پرسنل فنانسنگ کےحصول کارجحان کم ہونے باعث پاکستانی بینکوں کےمنافع میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوگا جبکہ پیشگوئی کی ہےکہ پاکستان کی ترسیلات زرمیں مزید اضافہ متوقع ہے۔