عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سرکاری اخراجات میں ریکارڈ کمی اس بات کی عکاس ہے کہ عوامی دولت اور وسائل کا محافظ عمران خان ملک کا سربراہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے کفایت شعاری کاسلسلہ اپنی ذات سےشروع کیا ، وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29 فیصد اور وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں 49 فیصد کمی ہوئی، کفایت شعاری کاسلسلہ وزیر اعظم ہاؤس، آفس تک محدود نہیں ، وفاقی وصوبائی کابینہ اراکین بھی کفایت شعاری مہم پرعمل پیرا ہیں، فضول خرچیوں کے بغیر بھی امور سلطنت انجام دیے جاسکتے ہیں۔