فتح جنگ'ٹریلر اور بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 19 زخمی

فتح جنگ:-فتح جنگ کے قریب پر بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور19 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں فتح جنگ کے علاقے 7 میل کے قریب کھوڑ روڈ پر ٹریلر اور بس میں تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 5 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں انہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔