اسرائیلی فوج کا فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد

اسرائیلی فوج نے پرانے بیت المقدس شہر میں باب العامود کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان پر وحشیانہ تشدد کیا، ایک نوجوان کو حراستی مرکز میں پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے باب العامود کے مقام پر ایک نامعلوم فلسطینی نوان پر وحشیانہ تشدد کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد اقصیٰ کے قریب بیت المقدس میں برف باری ہو رہی تھی۔ دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حراستی مرکز میں پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا۔