میثاق جمہوریت میں شو آف ہینڈ پر اتفاق ہوا
شبلی فراز نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں شو آف ہینڈ پر اتفاق ہوا تھا، آج وہی جماعتیں خفیہ پولنگ کیلئے صف آرا ہیں، ہارس ٹریڈنگ کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ دینے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، سینٹ الیکشن میں موقف واضح ہے، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جتنی سیٹیں بنتی ہیں وہ جیتیں گے، بیرون ملک رہنے والوں کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سطح پر مسائل کے حل کے لیے کوشش کرتا رہوں گا،ہمارے ہاں کوئی شاہ خرچی نہیں ہوتی، احساس پروگرام معاشی طور پر کمزور طبقے کے لیے دیا گیا۔