روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے 5 ماہ میں 500 ملین ڈالرز کا سنگِ میل عبور کرلیا
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے 5 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور ہونے پر منعقدہ تقریب میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم براہ راست روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز سے بات کریں گے ، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 5ماہ میں 500 ملین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ، یہ تقریب دنیا بھر میں دکھائی جائے گی۔