دنیا کو بچانے کیلئےگوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا کو بچانا ہے تو گوشت کا استعمال بند کرنا ہو گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے امریکہ اور دوسرے دولت مند ممالک کو سو فیصد مصنوعی گائے کے گوشت کی طرف بڑھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گائیں اور دیگر جانور گھاس کھا کر میتھین تیار کرتے ہیں جو ایک طاقتور گرین ہاؤس گیس ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میتھین کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مقابلے میں گرمی کم کرنے میں28 گنا زیادہ موثر ہے۔