ساجد سدپارہ نے والد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی
پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی ہے، گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت راجہ ناصر خان پریس کانفرنس میں ساجد سدپارہ کے ہمراہ موجود ہیں۔