ذہنی سکون کے ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے آسان طریقے
روزمرہ کے پیچیدہ معاملات میں گھرے انسان یقیناً ذہنی سکون کا راستہ تلاشتے ہوں گے، کئی الجھنوں اور متعدد دشواریوں کے باعث بعض لوگوں کو صحت مند زندگی گزارنا ایک خواب سا لگتا ہے۔ ایسے افراد کے لیے اس خبر میں موجود نسخے انتہائی مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل اصولوں پر عمل کرکے ناصرف ذہنی تناؤ اور دماغی مسائل سے بچاجاسکتا ہے بلکہ صحت مند زندگی گزارنے میں بھی معاونت مل سکتی ہے، شہری گھر پر رہتے ہوئے ماہرین کے مذکورہ ضوابط کے تحت اپنی ذہنی صحت اور تندرستی کا خیال رکھیں۔ دن کی منصوبہ بندی طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ اچھا دن گزارنے کے لیے منصوبہ بندی بہت ضروری ہے، دن کا آغاز چہل قدمی، سماجی میل جول، تفریح اور غور وفکر سے کریں جو پورا دن خوشگوار بتانے میں معاون ہوں گے، بے ترتیبی ذہنی تندرستی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہذا اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ متحرک رہنا ہر روز متحرک رہنے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے جبکہ دماغی صلاحیت بھی بڑھتی ہے، انسان کو چاہیے کہ وہ ہر روز متحرک رہیں جو آپ کی پرسکون نیند کے لیے بھی اہم ہے، جسمانی نقل وحرکت کو بڑھائیں، ایسی مصروفیات کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کریں جس سے آپ متحرک رہ سکیں۔