دو ٹیموں کے پلیئرز تبدیل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سپلیمنٹری پک ڈیل اسٹین خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ابتدائی دو میچز کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گے جس کے بعد وہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور ضروری قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد اپنی فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔