عمران اشرف نے اگلے کردار کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی
ڈراموں کے معروف اداکار عمران اشرف نے اگلے کردار کے لئے مداحوں سے رائے مانگ لی۔ ڈرامہ سیریل’ رنجھا رانجھا کردی‘ میں بھولے کے کردار کی وجہ سے شہرت پانے والے عمران اشرف اب تک مشک، دل موم کا دیا ،کہیں دیپ جلے جیسے سپرہٹ ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان دنوں وہ ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر چھائے ہوئے ہیں کیوں کہ حال ہی میں اُن کا نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ’رقص بسمل‘ بھی کافی مقبول ہوا ہے۔ رومانوی داستان پر مبنی یہ اس ڈرامے میں سارہ خان کے مد مقابل عمران اشرف نے ’موسیٰ‘ کا کردار ادا کیا تھا۔