مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ ادا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان مرحوم دسمبر دوہزار بیس میں شدید علیل ہوگئے تھے جن کو اسلام آباد کےمقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ،سینیٹر مشاہداللہ خان اڑھائی ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تاہم گزشتہ رات ان کی طبعیت بگڑگئی اور وہ حالق حقیقی سے جاملے ،سینیٹر مشاہداللہ خان کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انکی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں کی گئی ۔نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر ،مسلم لیگ ن کےرہنماؤں شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفرالحق ،اقبال ظفرجھگڑا،سردار ایاز صادق، مصدق ملک ، جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان ، پیپلزپارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔