مشاہد اللہ خان کے انتقال سے مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو : مریم نواز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ خان کے انتقال سے مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو ۔ پاکستان کو شاید ہی اب مشاہد اللہ جیسی شخصیت ملے گا ۔مشاہد اللہ خان مرحوم کے گھر کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ مشاہد اللہ جمہوریت کے لئےآمریت کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی ۔میری ان سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا ۔ انھوں نے میری سیاسی تربیت کی ہر ریلی جلسہ میں معاونت کی ۔ میری ہر ریلی اور جلسہ کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا ۔ انکا فن خطاب تھا علم کا دریا تھے،مجھے گائیڈ کرتے تھے ۔