پاکستان کے عرب لیگ کے رکن ملکوں کے ساتھ مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط قائم ہیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان عرب لیگ کے رکن ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔وہ قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل Ahmed Abdul Gheit سے بات چیت کررہے تھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عرب لیگ کے رکن ملکوں کے ساتھ مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط قائم ہیں۔شاہ محمود قریشی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کو بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے سیکرٹری جنرل کو افغان عمل میں پاکستان کے سہولت کار کے طور پر کردار سے متعلق بھی آگاہ کیا۔