اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس : عدالت نےتحریری حکمنامہ جاری کرتےہوۓحملے میں ملوث وکلاء کو نوٹسز جاری کر دئیے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نےحملے میں ملوث وکلاء کو نوٹسز جاری کر دئیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکمنامہ جاری کیا۔ عدالت نےحملے میں ملوث وکلاء کو نوٹسز جاری کر دئیے۔تحریری حکمنامہ کے مطابق ہائیکورٹ حملے کے دوران مشتعل وکلاء کی جانب سے چیف جسٹس سمیت تمام ججز کو 5 گھنٹے تک محصور رکھا گیا جب کہ حملے کے دوران سائلین کو حصول انصاف سے دور رکھا گیا، پاکستان بار کونسل اور اسلام آباد بار کونسل کی جانب سے ہائیکورٹ پر حملے کی مذمت کی گئی اور کونسل کی جانب سے حملے میں ملوث وکلاء کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔تحریری حکمانہ کے مطابق واقعے میں ملوث گرفتار وکلاء کے خلاف عدالتی نوٹسسز سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجے جائیں اور آئندہ سماعت سے پہلے تمام فریقین عدالت میں تحریری طور پر جواب جمع کریں۔