اسپتال میں زیر علاج جاوید میاںداد کا وضاحتی پیغام سامنے آگیا ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر جاوید میاںداد نے طبیعت خرابی اور اسپتال میں داخل ہونے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی حالت ٹھیک ہے اور وہ میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال آئے تھے جلد گھر روانہ ہوجائیں گے۔ میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ جاوید میاں داد کی طبیعت خراب ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جس پر جاوید میاں داد کا وضاحتی پیغام سامنے آیا ہے۔ جاوید میاں داد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں ںے میری طبیعت خرابی پر تشویش کا اظہار کیا، میری طبیعت زیادہ خراب نہیں، سر میں درد کے سببب چیک اپ کے لیے آیا تھا کوئی فکر کی بات نہیں ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی مجھ سے محبت کرنے والے موجود ہیں وہ پریشان نہ ہوں میں کچھ دیر میں اسپتال سے گھر روانہ ہوجاؤں گا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر کو موٹروے پولیس کراچی کے تحت ٹول پلازا پر تقریب میں شرکت کرنا تھی۔
Thank you for the prayers. Please continue to remember me and my family in prayer. pic.twitter.com/F3PTOj4AcD
— Javed Miandad (@Javed__Miandad) February 17, 2023