میموسکینڈل کے اہم کردار منصوراعجاز میمو کو تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق میمواسکینڈل کےحوالےسے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے منصور اعجاز چوبیس جنوری کوپاکستان پہنچیں گے۔انہیں سویٹرزلینڈ کے شہر برن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ویزا جاری کیاگیا ہے۔ منصور اعجازچوبیس جنوری کو چکلالہ ائیربیس پر اتریں گے جہاں سے انہیں فوج کی سکیورٹی میں عدالت لےجایاجائےگا۔ پاکستان میں قیام کے دوران منصوراعجازکو فوج کی جانب سے ہائی لیول سکیورٹی فراہم کی جائےگی۔