امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی کے شعبے کی جانب راغب کررہے ہیں۔ ولیم مارٹن
کراچی اسٹاک ایکسچنج میں آج امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے روائتی بیل بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ اور معاشی نمو کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اورامریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافے کے لیے کوششیںجاری ہیں۔ بعد ازاں کراچی اسٹاک ایکسچنج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور دیگر معاشی امور پر مل کر کام کرنے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔انھوں نے پاکستان کے معاشی مستقبل کو روشن قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان اب بھی پرکشش ملک ہے۔