سوئی سدرن گیس کمپنی کا جمعے کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند رکھنے کا اعلان۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے جاری کردہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ بیس جنوری کی صبح نو بجے سے ہفتے کی صبح نو بجے تک سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ایس ایس جی سی حکام کے مطابق گیس پریشر میں کمی کے سبب سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضع رہے کہ ہفتے میں ایک روز سی این جی ایسوسی ایشن اور سوئی گیس حکام کے درمیان چوبیس گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے پر اتفاق ہے۔