وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کا فیصلہ حکومت کی جانب سے اداروں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سید خورشید شاہ
راولپنڈی میں حج کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کی عدالت میں حاضری سےدنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ حکومت کو تمام اداروں پر اعتماد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی فیصلے کریں گے، آئین کی حدود میں رہتے ہوئے کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صدر کے استثنی کا معاملہ واضح ہے اور سوئس بینکوں کو خط نہ لکھنا توہین عدالت ہے یا نہیں اس پر ان کے وکیل اعتزاز احسن ہی درست رائے دے سکتے ہیں۔