متحدہ کے ایم پی اے منظرامام کی نمازجنازہ آج ادا کی جائیگی

متحدہ قومی موومنٹ کےایم پی اے منظر امام کو کراچی میں گزشتہ روز تین محافظوں سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ متحدہ کی یوم سوگ کی کال پرشہر کے بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی گاڑیاں نہیں چلائی ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ہوکا عالم ہے، دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کراچی کے تمام نجی سکولزمیں بھی آج چھٹی کردی گئی ہے۔ ایم کیوایم کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ کارکن بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کی جانب سے کارکنوں کو فاتحہ خوانی کرنے اور پرامن رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔