پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تناؤ کے خاتمے کا بیٹرا اٹھا لیا
برادر اسلامی ملک سعودی عرب اور ہمسائیہ اسلامی ملک ایران کے تعلقات میں گڑبڑ پیدا ہوئی تو پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان صلح کرانے کی ٹھان لی، پاکستان دونوں ممالک کی کشیدگی کا پرامن حل تلاش کرنے اور خطے میں امن و امان کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان کے دو بڑے دونوں برادر ملکوں کے ہنگامی دورے کر رہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نوا زشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کل ایران بھی جائیں گے، جہاں وہ ہمسایہ ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کریں گے، ایرانی صدر سے ملاقت کے دوران عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے، سیاسی اور عسکری قیادت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پرامن طریقے سے حل کرنے کی خواہاں ہے، پاکستان کا یہ اقدام امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں بھی ہے