نواب اکبر بگٹی قتل کیس: سابق صدر پرویز مشرف آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کو بری کردیا۔
اکبر بگٹی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف بری، سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی بریت کی درخواست بھی منظور کرلی گئی، کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جج جان محمد گوہر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف،آّفتاب شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی بریت کا فیصلہ سنایا، عدالت نے اکبر بگٹی کی قبرکشائی اور ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے دائر درخواستیں بھی خارج کردیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل جمیل اکبر بگٹی سہیل راجپوت نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ بگٹی کیس کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے، ہم فیصلے سے مطمین نہیں، ملزمان کو سزا ملنی چاہیے تھی، تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی ناقابل بیان ہے، اس موقع پر سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے چلنے والا کیس آج منطقی انجام تک پہنچ گیا،عدالت سےانصاف ملا،عدالتوں پراعتمادہے، اطمینان ہے ہم نے اپناکیس درست پیش کیا اور نتیجہ نکل آیا، اکبربگٹی کےلواحقین کےجذبات کااحترام کرتےہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ ۔ سابق گورنر اور سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اکبر بگٹی کو 2006 ء میں قتل کیا گیا تھا، جس میں سابق صدر پرویز مشرف، آفتاب شیر پاؤ اور شعیب نوشیروانی کو نامزد کیا گیا تھا