پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس تین سو تہتر پوائنٹس کی کمی سے تیس ہزار چھے سو اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے ٹریڈنگ کے آغازکے ساتھ ہی حصص کی خریداری کے بجائے فروخت پر ترجیح دینے کےباعث انڈیکس میں پانچ سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس اکتیس ہزار ایک پوائنٹس تک گر کر تیس ہزار چار سو تینتالیس پوائنٹس کی سطح پر آگیا، انڈیکس میں دن بھر کمی کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس تیس ہزار کی کم ترین سطح پر آگیا، کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سےآئل اینڈگیس،کیمیکل،کمرشل بینک، پاورجنریشن،ریفائنری،سیمنٹ، کےشعبوں میں شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس تین سو تہتر پوائنٹس کی کمی سے تیس ہزار چھ سو اٹھائیس پوائنٹس پر بند ہوا،سوموار کے روز مجموعی طور پر تین سو تینتیس کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا۔